جنوبی کوریائی صدر، شمالی کوریائی رہنما سے ملاقات کے لیے پیانگ یانگ جائیں گے

منگل 14 اگست 2018 11:10

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جنوبی کوریا کے صدر مٴْن جے اِن، شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن سے تیسری سربراہی ملاقات کے لئے آئندہ ماہ شمالی کوریائی دارالحکومت پیانگ یانگ جائیں گے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کوریاؤں نے التوائے جنگ کے گاؤں پان مٴْن جوم میں شمالی کوریائی جانب وزارتی مذاکرات کے بعد یہ اعلان گزشتہ روزکیا گیا۔

جنوبی کوریا کی نمائندگی وزیرِ وحدت چو میون گیون اور شمالی کوریا کی نمائندگی کمیٹی برائے پرامن کوریائی وحدتِ نو کے چیئرمین ری سون گوون نے کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپریل میں مٴْن جے ان اور جناب کِم جونگ کے درمیان پہلے سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد بارے تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے بعد جناب ری سون نے بتایا کہ اگر اپریل کے سربراہی اجلاس میں اٹھائے گئے معاملات حل نہ کیے گئے تو غیرمتوقع مسائل جنم لے سکتے ہیں اور ایجنڈے میں پہلے سے شامل امور مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تیسری سربراہی ملاقات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے عندیہ دیا ہے کہ یہ 9 ستمبر کو منائے جانے والے شمالی کوریا کے یومِ تاسیس کے بعد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :