جرمن چانسلر ہفتہ کو روسی صدرسے ملاقات کریں گی

منگل 14 اگست 2018 11:22

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہفتہ کو ملاقات کریں گی۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں توانائی کے علاوہ یوکرین اور شامی تنازعات کے موضوعات پر بات چیت ہو گی۔

(جاری ہے)

جرمن حکومت کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات برلن کے شمال میں میزے برگ قلعے میں ہو گی جب کہ دونوں رہنما اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب نہیں کریں گے۔ روس کے جرمنی سمیت دیگر مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات یوکرینی اور شامی تنازعات سمیت متعدد دیگر امور پر اختلافات کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہیں۔