وطن عزیز کادفاع ہم سب کا قومی و دینی فریضہ ہے‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
پوری قوم کو سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہوکر ملک کے خلاف ہر قسم کی سازش کوناکام بنانا ہوگا‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ
منگل 14 اگست 2018 19:50
(جاری ہے)
وطن عزیز کودرپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ کاوشوںاور اجتمائی بصیرت سے آگے بڑھنا ہوگا ۔
خوشحا ل پاکستا ن کے قیام کیلئے قائدؒ اوراقبا لؒ کی فکر کو عام کیاجائے۔اغیارکی غلامی سے چھٹکار پانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔گروہی سیاست اورفرقہ واریت نے پاکستان کی بنیادیں کھوکھلی کردیں،دشمن قوتیں ایک بارپھر ملک کی سلامتی و خود مختاری کومٹانے کے درپے ہیں۔دوباہ سراٹھاتی ہوئی دہشت گردی کی لہرتشویشناک ہے۔دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ بعنوان ’’پیغام پاکستان‘‘کی روشنی میںقوم کی فکر ی رہنمائی کی جائے اورسیاسی ومذہبی رہنمائو ں پریہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تنازعات اوراختلافات کوہوا دینے کی بجائے افہام تفہیم اوراتحادواتفاق کی فضا پید ا کریں ۔ان خیالات کاانہوں نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن ،بزم نعیمیہ کے زیراہتما م جشن آزادی وپیغام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریلی سے مرکزی صدرپروفیسرظفراقبال نعیمی،مفتی انتخاب احمد نوری ، پروفیسر عبدالستار شاکر نے بھی خطاب کیا جبکہ جشن آزادی وپیغام پاکستان ریلی میں شیخ الحدیث علامہ غلام نصیر الدین چشتی ،مولانا محبوب احمدچشتی،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی ،مفتی محمدعمران حنفی،مولانا غلام یاسین قادری،مفتی بلال فاروق نعیمی،مولانا احمدرضاسعیدی،قاری محمدرفیق نقشبندی، مولانا ذوالفقار احمدنعیمی ،ماسٹرضیاء الرحمان،حاجی محمد عمران،پیرفاروق احمد،مولانا ارشد جاوید رضا،حافظ محمدسلیم نعیمی،قاری محمدامین سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ کرام اورطلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی کاآغازصبح 8بجے جامعہ نعیمیہ میں تقریب پرچم کشائی کے بعدگڑھی شاہوسے ہوا،ریلی ریلوے اسٹیشن،لاری اڈا،آزادی چوک، داتادربار، ناصرباغ،مال روڈ، لاہورپریس کلب ،کوئین میری کالج سے ہوتے ہوئے چوک گڑھی شاہو پراختتام پذیر ہوئی،آخر میں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے اور شہدا پاکستان کے لیے خصوصی دعاکرائی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.