جنرل ہسپتال میں جشن آزادی کی تقریب، خصوصی کیک کاٹا گیا ،ایک دوسرے کو مبارکباد و خوشی کا اظہار
نئی نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے‘ پرنسپل پروفیسرمحمدطیب ملی نغموں کی دھن میں سبزہلالی پرچم کو سلامی، مریضوں میں تحائف کی تقسیم،ملکی استحکام کیلئے خصوصی دعائیں
منگل 14 اگست 2018 20:18
(جاری ہے)
تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین اور پرنسپل نرسنگ کالج رضیہ بانو نے بھی خطاب کیا۔ جنرل ہسپتال میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کے حوالے سے ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔
ہسپتال کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی پرچم کشائی کی اس تقریب میں پروفیسرمحمد طیب ،ایم ایس ڈاکٹرمحمود صلاح الدین ،پروفیسر صاحبان ، نرسنگ انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹا ف ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ مریضوں اور ان کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر زیر علاج مریضوں نے بھی سبز ہلالی پرچم تھامے دیگر شرکاء تقریب کے ساتھ مل کر پاکستان کا مطلب کیا ’’ لا الہ لا اللہ‘‘ ۔پاکستان زندہ باد ،کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ نرسنگ طالبات نے جشن آزادی کی خوشی میں سبز ڈوپٹے اوڑ ھ کر ماحول کووطن کی محبت کے مقدس رنگ میںرنگ دیا۔ تقریب میںنرسنگ طالبات نے ترنم کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا جبکہ حاضرین نے بھی یک زبان ہوکر ان کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر ایک ملی نغمے کی دھن پر سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی گئی ۔ اس موقع پرجنرل ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں میں تحائف تقسیم کئے اور ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔تقریب میں نرسنگ طالبات نے ملی نغمے پیش کئے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دل جمعی کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی ۔پروفیسرمحمدطیب نے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوئی دقیقیہ فروگزاشت نہ کریں کیونکہ بابائے قوم ان سے یہی توقع وابستہ کرتے تھے اور ہمیں اُن کی توقعات پر پورا ترنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.