محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام 71 ویں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ، آزادی اور وطن سے محبت کے رنگ بکھیر دیئے
بدھ 15 اگست 2018 22:17
(جاری ہے)
گذشتہ روز وطن عزیز کے 71 ویں یوم آزادی کی پروقار اور رنگا رنگ مرکزی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ سینیٹینیل ماڈل ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ تھے جبکہ صدارت ڈی ای او ایجوکیشن عمر خان کنڈی نے کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سائرہ رحمان، ڈی پی او کیپٹن (ر) منصور امان، اے ڈی او اسٹیبلشمنٹ حاجی ذوالفقار احمد، ممتاز خان، اے ڈی او عبدالصمد خان، ماہرین تعلیم، اساتذہ اکرام، طلبہ و والدین اور ہر مکتبہ فکر کے افراد و شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں میزبان نمبر1 ہری پور کی ملی نغمہ ٹیم، پنڈ گجراں کی پی ٹی اور حطار کی جمناسٹک نے اپنی مثالی اور حیران کن کارکردگی سے شائقین اور حاضرین تقریب کو حیران و ششدر کر کے رکھ دیا جس پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی نے شاندار تقریب کے انعقاد پر ڈی ای او عمر خان کنڈی، اے ڈی او حاجی ذوالفقار احمد، میزبان پرنسپل جمیل خان، شیخ واجد حسین اور عماد اعجاز سمیت دیگر منتظمین اور شریک سکولوں کے طلبہ و اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنرہری پور نے اپنے خطاب میں اہل وطن کو 71 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تقریب میں پرفارم کرنے والے ہونہار طلبہ اور سکولوں کی قابل تحسین کارکردگی کو عمدگی اور معیار کا اعلیٰ نمونہ قرار دیا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی زاہد پرویز وڑائچ نے میزبان سکول کے ہائر سکینڈری بلاک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا جبکہ تقریب میں میزبان نمبر1 کے طلبہ اورککوتری ہائر سکینڈری کے اساتذہ کے مابین رسہ کشی کا دلکش مقابلہ بھی ہوا جس میں ککوتری نے فتح حاصل کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.