کیریبین پریمیئر لیگ، جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 16 اگست 2018 13:56

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ایڈم زمپا کی عمدہ بائولنگ اور گلین فلپس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جمیکا تلاواز نے سینٹ لوشیا سٹارز کو ہرا کر کیریبین پریمیئر لیگ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 176 رنز کا ہدف آخری اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر حاصل کیا، فلپس نے 6 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا، ایڈم زمپا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انہیں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سینٹ لوشیا سٹارز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 175 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، آندرے فلیچر 43، ڈیرن سیمی 36 کپتان کیرن پولارڈ 26، لینڈل سیمنز 22 اور ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ایڈم زمپا اور تھامس نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں جمیکا تلاواز نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، گلین فلپس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، روومان پاویل نے ناقابل شکست 43 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

متعلقہ عنوان :