کم جونگ نم قتل کیس: مقدمہ چلایا جا سکتا ہے، عدالت

جمعرات 16 اگست 2018 20:20

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) ملائیشیا کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نم کے قتل کے الزام میں گرفتار شدہ دو خواتین کے خلاف قتل کا مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے دن عدالت نے البتہ کہا کہ ملزم خواتین کو ان کی طرف سے صفائی کا مکمل حق دیا جانا چاہیے۔ کوآلالمپور ہائی کورٹ کے جج اعظمی عارفین کے مطابق نم کی ہلاکت کوئی ’مذاق نہیں‘ تھی۔ پچیس سالہ سیتی آسیہ اور انتیس سالہ ڈوآن تھی ہوانگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کارروائی شرارت پر مبنی ایک کھیل سمجھ کر کی تھی اور وہ کسی کو قتل نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ اس قتل کی منصوبہ سازی کے لیے شمالی کوریا پر بھی الزام عائد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :