باکسنگ رنگ کی افتتاحی تقریب

جمعہ 17 اگست 2018 00:01

باکسنگ رنگ کی افتتاحی تقریب
ملتان۔16 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈویڑنل سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس بورڈ پنجاب کی طرف سے مہیا کردہ باکسنگ رنگ کا افتتاح آج مورخہ 17 اگست گیارہ بجے دن ملتان جمنیزیم میں ہو گا. مہمان خصوصی جناب ندیم ارشادکیانی کمشنر ملتان ڈویڑن ہونگے۔

(جاری ہے)

تقریب میں چند ماہ قبل لاہور میں ہونے والی پنجاب انٹر ڈویڑن باکسنگ چیمپئن شپ کے ملتان ڈویڑن سے تعلق رکھنے والے میڈلسٹ باکسرز کو کیش پرائز دئے جائیں گی. علاوہ ازیں جنرل ٹرافی کی رونماء بھی کی جائے گی جوسال کے اختتام پر بہترین سپورٹس پرفارمنس دکھانے والے ضلع کو دی جاے گی. ڈویڑنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کے مطابق باکسنگ رنگ آنے سے اور جنرل ٹرافی سے ملتان ڈویڑن کے کھلاڑیوں میں جوش و ولولہ پیدا ہوگا اور وہ بہتر طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :