سکھر میں این آئی سی وی ڈی کے نرسنگ اسٹاف کیجانب سے سیکورٹی عملے کی زیادتیوں کیخلاف کام چھوڑ ہڑتال

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سکھر میں این آئی سی وی ڈی کے نرسنگ اسٹاف نے سیکورٹی عملے کی زیادتیوں کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی عملہ چیکنگ کے بہانے تذلیل کررہا ہے ،تفصیلات کیمطابق سکھر میں امراض دل کے قائم اسپتال این آئی سی وی ڈی کے میل و فی میل اسٹاف نے سیکورٹی عملے کی زیادتیوں کے خلاف کام چھوڑ ہڑتال کرکے اسپتال کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے بتایاکہ اسپتال کے سیکیورٹی عملہ چیکنگ کے بہانے اسٹاف کو بلاجواز تنگ کررہا ہے اور شکایات کے باوجود اسپتال انتظامیہ نوٹس لینے سے گریزاں ہے ان کا کہناتھا کہ سیکورٹی عملے کی جانب سے خواتین اسٹاف کی بھی تلاشی لی جاتی ہے گذشتہ روز خواتین اسٹاف نے انہیں تلاشی لینے سے روکا تو انہوں نے خواتین اسٹاف کوتشدد کانشانہ بنایا انہوں نے مطالبہ کیاکہ سیکیورٹی عملے کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا اور مکمل کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی

متعلقہ عنوان :