تھسارا پریرا ورلڈ کپ میں ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے، سری لنکن بیٹنگ کوچ

جمعہ 17 اگست 2018 14:22

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ تھیلان سمارا ویرا نے کہا ہے کہ آل رائونڈر تھسارا پریرا آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پریرا نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران بحیثیت بلے باز اپنی کارکردگی کو کافی حد تک بہتر کیا ہے، انہوں نے پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مشکل وقت میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کر کے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا اور آئوٹ ہونے کے بعد بھی وہ ڈریسنگ روم میں مایوس نظر آئے کیونکہ ان کے پاس سنچری بنانے کا موقع تھا۔

انہوں نے کہا کہ پریرا ورلڈ کپ میں ٹیم کیلئے بہت اہم ہوں گے اسلئے ہم نے انہیں آگاہ کر دیا ہے کہ بیٹنگ و بائولنگ کو بہتر بنائیں تاکہ میگا ایونٹ میں ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :