بھارتی ہندو انتہاپسند مہا سبھا نے پہلی ہندوعدالت قائم کردی

جمعہ 17 اگست 2018 14:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) بھارتی ہندو انتہاپسند مہا سبھا نے پہلی ہندوعدالت قائم کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ میں ا ل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی دار القضاء کی طرز پر ہندو کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ،ْ میرٹھ کے دفتر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے ڈاکٹر پوجا شکن پانڈے کوپہلا منصف مقرر کیا۔

(جاری ہے)

مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے کہاکہ ہم نے حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں دار القضا کو چیلنج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ تمام لوگوں کیلئے ایک قانون ہونا چاہئے ہم نے خط میں کہا تھا کہ اگر ہمارے مطالبا ت تسلیم نہ کئے گئے توہم اس طرز کی ہندووں کیلئے بھی کورٹ قائم کریں گے اب تک اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، جس کی وجہ سے ہم پہلے ہندو کورٹ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :