ہمیں ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا ،سید نیئر رضا

جمعہ 17 اگست 2018 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا آزاد وطن خوش نصیب قوموں کا مقدر ہوا کرتیں ہیں الحمد اللہ پاکستانی قوم دنیا کی خوش نصیب قوموں میں شمار ہوتی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاداور تمام تر نعمتوں سے مالا مال وطن ہمیں دیا یہ وطن عظیم قربانیوں اور جدو جہد کا ثمر ہے آزاد وطن پاکستان کی خاطر ہمارے آباو اجداد نے لازوال قربانیوں دیں جب ہم ایک آزاد وطن کی آزاد فضا ئوں میں سانس لے رہیں ہمیں آج وطن سے تجدید عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور کاشوں کو بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تحت یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ شایان شان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے وائس چیئر مین سید احمر علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر تقریب میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے طلباء و طالبات نے یوم آزاد وطن کے مناسبت سے ملی نغمے ،ٹیبلوں اور بانیان وطن کی قربانیوں اور جدو جہد کو اپنی تقاریر میں بیان کئے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سیدنیئر رضا نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ وطن کی ترقی اور حفاظت کے لئے ہر فرد کو اپنا قومی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے بچوں سے کہاکہ وہ قوم کا مستقبل اور پاکستان کا تابنا ک مستقل ہیں دور جدید کا علم کے بغیر مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ہے آ پ حصول علم پر اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھیں تاکہ ہم دنیا کا مقابلہ کرسکیں اس موقع پر وائس چیئر مین سید احمر علی نے کہاکہ آج ہم وطن کی آزادی کی71ویں سالگر ہ منا رہے ہیں ہمیں آج اپنا احتساب کرنا ہوگا کہ ہم نے وطن کے لئے کیا کارنامہ انجام دیا جبکہ ہمارے پیارے وطن نے ہمیں عزت ،نام اور مان دیا انہوں نے کہاکہ ہمیں متحد ہوکر وطن کی حفاظت ،سلامتی اور اس کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا جب ہی پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :