انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 26 فیصد اضافہ

ہفتہ 18 اگست 2018 14:32

انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے بعد ازٹیکس منافع میں 26 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) رواں کیلینڈرسال 2018ء کے ابتدائی چھ مہینوں میں انٹرنیشنل انڈسٹریز لیمیٹڈ ( آئی این ایل) کے بعد ازٹیکس منافع میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکر جون 2018 ء تک آئی این ایل کو 5.27 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواہے جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 28.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حصص یافتگان کیلئے فی حصص 6.50 روپے کے کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیاہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے مجموعی سیلز 44.1 ارب روپے سے بڑھ کر64.5 ارب روپ تک پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :