ثانیہ سعید (آج)20 اگست کو 43 ویں سالگرہ منائیں گی

اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر کے دستک گروپ سے 14 برس کی عمر میں کیا

اتوار 19 اگست 2018 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) لالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ، ہدایتکارہ، پروڈیوسر اور اینکر ثانیہ سعید (آج)20 اگست کو 43 ویں سالگرہ منائیں گی۔تھیٹر کے معروف ہدایتکار منصور سعید کے گھر جنم لینے والی ثانیہ نے 43 بہاریں دیکھ لیں، انھوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز تھیٹر کے دستک گروپ سے 14 برس کی عمر میں کیا جبکہ 1990 میں پہلی بار نجی چینل سے انائونسر کے طور پر متعارف ہوئیں۔

(جاری ہے)

ثانیہ کو پروڈیوسر ساحرہ کاظمی کی ڈرامہ سیریل آہٹ سے شہرت ملی جسکا سکرپٹ حسینہ معین نے لکھا تھا بعدازاں انور مقصود کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل ستارہ اور مہرالنسا نے ان کی حقیقی کردار نگاری کی بنا پر انہیں ملک گیر شہرت دی۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ہواریت اور آنگن، پتلی گھر، اب تم جاسکتے ہو، کہانیاں، مہرو، دھوپ میں ساون، اور زندگی بدلتی ہے، شاید کہ بہار آئے و دیگر شامل ہیں۔