سوئی میںشجر کاری مہم کا افتتاح

اتوار 19 اگست 2018 17:40

سوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سوئی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا گیا شجر کاری مہم کا افتتاح کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمن قاسم نے ایف سی ہیڈ کواٹر سوئی میں پودا لگا کر کیا اس موقع سوئی این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنٹ سوئی رایفلز کرنل عبید رحمن قاسم نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جو خوبصورتی کے ساتھ ماحول کو آلودگی سے پاک شفاف بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ماحولیاتی آلودگی کو دیکھتے ہوئے سوئی میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت ہم پورے سوئی میں بیس ہزار درخت لگائینگے جو کہ سوئی کی خوبصورتی میں اضافہ اور ماحول کی شفافیت کے لیے اہم کرادر ادا کرئینگے انھوں نے کہا کہ درخت انسانی زندگی اور خوبصورت ماحول کے لیے ضروری ہے انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی سدباب اور سوئی کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ شجر کاری کو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر مکتبہ فکر کے لوگ اپنا کردار ادا کریں اور اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کریں تاکہ سوئی کو سر سبز و شاداب بننے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے انھوں نے کہا کہ درخت نہ صرف انسانی زندگی کے لیے اہم ہیں بلکہ حیوانوں کو بھی بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں درختوں سے نہ صرف آکسیجن حاصل کیا جاتا ہے بلکہ موسمی موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے بچا جاسکتا ہے شجر کاری کے افتاح میں پودا لگانے کے بعد اجتماعی دعا مانگا گیا۔

متعلقہ عنوان :