سرگودھا سمیت تمام میونسپل کارپوریشنوں کو 35 کروڑ روپے جاری

پیر 20 اگست 2018 13:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت تمام میونسپل کارپوریشنوں کو 35 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 11 یونین کونسلوں کیلئے 35کروڑ 5 لاکھ 78 ہزار 574 روپے کے فنڈز ماہ اگست کے لئے جاری کئے۔

(جاری ہے)

جن میں میونسپل کارپوریشن سرگودھا کیلئے 3 کروڑ 38 لاکھ98 ہزار 241 روپے، میونسپل کارپوریشن بہاولپور 1 کروڑ 31 لاکھ 76 ہزار 167 روپے، میونسپل کارپوریشن ڈی جی خان، 2 کروڑ39 لاکھ3ہزار916 روپے، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کیلئے 7کروڑ 9 لاکھ 35ہزار 167 روپے، میونسپل کارپوریشن گجرانوالہ2 کروڑ 41 لاکھ 42 ہزار750 روپے، میونسپل کارپوریشن گجرات 2 کروڑ 57 لاکھ 7 ہزار 583 روپے، میونسپل کارپوریشن ملتان 4 کروڑ 63 لاکھ 62 ہزار250 روپے،میونسپل کارپوریشن راولپنڈی 2 کروڑ49 لاکھ98 ہزار917 روپے ، میونسپل کارپوریشن مری 1 کروڑ 22 لاکھ 87 ہزار 500 ،میونسپل کارپوریشن ساہیوال 3 کروڑ 22 لاکھ 49 ہزار ،اور میونسپل کاپوریشن سیالکوٹ کیلئے 4 کروڑ 29 لاکھ17 ہزار 83 روپے کی گرانٹ شامل ہیں۔