کرک،عید قربان کے موقع پر ڈیموں میں نہانے پر مکمل پابندی

پیر 20 اگست 2018 20:34

کرک،عید قربان کے موقع پر ڈیموں میں نہانے پر مکمل پابندی
کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر کرک عابد خان نے عید قربان کے موقع پر ڈیموں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی تاکہ عید قرباں کے موقع پر پانی میں ڈوبنے کے اموات کا روک تھام ہو سکے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرک نے دفعہ144 نافذ کر دیا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا دو ٹوک فیصلہ بھی کر لیا، ڈپٹی کمشنر کرک کے آفس سے ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کو تحریری مراسلے ارسال کر دیئے گئے، اور ہدایات کی گئی کہ عید قربان کے دنوں میں پولیس ڈیموں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگائے تاکہ ڈیموں میں پانی سے ڈوبنے سے اموات کا خطرہ ٹل جائے۔

متعلقہ عنوان :