مچھلی کاشکارکرنیوالانوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیر 20 اگست 2018 20:34

مچھلی کاشکارکرنیوالانوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) رسالپورمیں مچھلی کاشکار کرنے والا نوجوان خود شکار بن گیا۔ نوجوان جنریٹر کے کرنٹ کے ذریعے مچھلی کاشکار کررہا تھا کہ کرنٹ کی وجہ سے خود جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رسالپور کے علاقے بارہ بانڈہ کے نوجوان لقمان ولد نظام نے رسالپور زنڈوبانڈہ کے اًب گزر گاہ ( خوڑ )کے پانی میں جنریٹر کی کرنٹ کے ذریعے مچھلی پکڑ رہاتھا جو نہی اُس نے جنریٹر سٹارٹ کیااور جنریٹر کی تار پانی مچھلیاں پکڑنے کے لیے رکھی تو اس دوران اس کا پاوں پھسل کر وہ خود پانی میں گر پڑا اور کرنٹ کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :