برٹش خاتون جہاز سے سمندر میں گرنے کے دس گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گئی

منگل 21 اگست 2018 12:21

برٹش خاتون جہاز سے سمندر میں گرنے کے دس گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گئی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) برطانوی خاتون ایک تعطیلاتی بحری جہاز سے سمندر میں گر جانے کے دس گھنٹے بعد بھی زندہ بچ گئی۔ اس خاتون کے مطابق جب موت بہت قریب تھی، گانا گانے اور یوگا کی وجہ سے جسمانی فٹنس نے اسے بحیرہ آڈریا کے پانیوں میں زندہ رکھا۔

(جاری ہے)

لندن میں میڈیا سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اس کی زندگی بچانے میں یوگا کی وجہ سے اس کی جسمانی فٹنس اور گانا گاتے رہنے نے کلیدی کردار ادا کیا۔

اس خاتون کو کھلے سمندر سے یورپی ملک کروشیا کی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے بچایا اور اسے کوئی چوٹ نہیں آئی تھی۔اس خاتون کا نام کے لانگ سٹاف ہے، جو ناروے کے ایک کروز شپ ’نارویجیئن سٹار‘ پر تفریحی سفر کے لیے سوار تھی کہ ہفتہ 18 اگست کی شام جہاز کے عشرے سے نیچے سمندر میں گر گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :