پاکستان کو مضبوط، مستحکم، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں آسٹریلیا پاکستان کی عوام کیساتھ کھڑا ہے، آسٹریلو ی ہائی کمشنر

آسٹریلیوی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی مبارک ہو،آسٹریلیا کے متحرک، کثیر ثقافتی معاشرے میں پاکستانی نژاد ودیگر مسلمانوں کے کردار کو خاص طور پر سراہتی ہوں، عیدالاضحی کے موقع پر پیغام

منگل 21 اگست 2018 13:09

پاکستان کو مضبوط، مستحکم، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے کہاہے کہ پاکستان کو مضبوط، مستحکم، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں آسٹریلیا پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، آسٹریلیوی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی مبارک ہو،آسٹریلیا کے متحرک، کثیر ثقافتی معاشرے میں پاکستانی نژاد ودیگر مسلمانوں کے کردار کو خاص طور پر سراہتی ہوں ۔

عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں پاکستان، آسٹریلیا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکباد دیتی ہوں جو اس سال عید الاضحی منارہے ہیں اور حج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا کے متحرک اور کثیر ثقافتی معاشرے میں پاکستانی نژاد اور دیگر مسلمانوں کے کردار کو خاص طور پہ سراہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

اس میں 12,000 سے زائد پاکستانی طلباء بھی شامل ہیں جو ہر سال آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کیلئے جاتے ہیں جب وہ گھر واپس آتے ہیں تو یہ طالبعلم ہمارے سابق طلبہ کے متحرک نیٹ ورک کا حصہ بن جاتے ہیں اور پاکستان کے مستقبل اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان ایک طویل عرصے سے دوست ہیں۔

ہمارے تعلقات اعتماد، دوستی اور باہمی احترام کے جذبات پہ مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط،مستحکم، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کی کوششوں میں، آسٹریلیا پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ آسٹریلیوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اپنی کوشش اور امداد جاری رکھیں گے جو پاکستان کی سوسائٹی کے تمام حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے پائیدار ہو گی جس میں ہماری صنفی مساوات کی حمایت بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :