عجمان: جرمانوں کی معافی کے بعدفلپائنی ملازمہ اپنے اماراتی منگیتر سے شادی کے لیے تیار
خاتون اپنے منگیتر سے شادی فلپائن میں جا کررچانے کا خواب پُورا کرنے کے لیے بے تاب
محمد عرفان پیر 27 اگست 2018 12:21
(جاری ہے)
لیامزون کے ساتھ دیگر غیر قانونی طور پر مقیم فلپائنیوں کی وطن واپسی کے ٹکٹ کی رقم 221 درہم اور آؤٹ پاس کا خرچہ 521 درہم سب فلپائنی حکومت نے برداشت کیا ہے۔
لیامزون نے مزید کہا ’’میں اس سے زیادہ خوش کبھی نہیں ہوئی۔ مجھے اپنی جیب سے ایک درہم بھی جرمانے کی مد میں ادا نہیں کرنا پڑا۔ میں اماراتی حکومت کی شُکر گزار ہوں کہ اُس نے میرے زائد المیعاد قیام پر عائد جرمانے معاف کر دیئے اور اپنی فلپائنی حکومت کی بھی مشکور ہوں جس نے فری ٹکٹ اور دیگر معاونت فراہم کی۔ میری طویل عرصے سے خواہش تھی کہ میری اور میرے اماراتی منگیتر کی شادی فلپائن میں میرے گھر والوں کے سامنے ہو۔ اور میں اپنے ہونے والے خاوند کو یہ بھی دکھانا چاہتی تھی کہ میں کس خوبصورت مقام پر پلی بڑھی ہوں۔ وطن واپس جا کر شادی کرنا ایسا ہی ہے جیسے ہمیں عید کی مزید تعطیلات مِل گئی ہوں۔‘‘ لیامزون مذہباً مسلمان ہے جو فلپائنی صدر راڈرِگو ڈُوترتے کے آبائی شہر ڈواؤ میں پیدا ہوئی۔ لیامزون جو بنیادی طور پر بیوٹیشن ہے‘ 2010ء میں روزگار ویزہ پر امارات آئی تھی۔ بدقسمتی سے وہ جس خاتون کے سیلون پر کام کر رہی تھی‘ جو 2011ء میں بند ہو گیا۔ اس کے بعد اُسے ایک اور شخص کے ہاں عجمان میں ملازمت مل گئی‘ مگر اُس کے آجر نے اُس کا ویزہ پراسیس نہیں کروایا۔ جب بھی وہ اپنے مالک سے ویزے کے حوالے سے بات کرتی تو وہ جواب دیتا کہ ویزہ پراسیس ہو رہا ہے۔ طویل مُدت تک ایسا ہی چلتا رہا۔ اسی دوران خاتون کا 2015ء میں ویزہ ایکسپائر ہو گیا اور اُس پر غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہونے کے باعث جرمانہ بڑھتا بڑھتا ایک لاکھ ستر ہزار درہم تک جا پہنچا۔ آخر کار ایمنسٹی پروگرام کے تحت اُس کی جان عذاب سے چھُوٹ گئی۔ لیامزون کا کہنا ہے کہ وہ فلپائن جا کر اپنے اماراتی شوہر سے شادی کرنے کے بعد اُس کے ویزہ پر واپس امارات لوٹے گی۔ فلپائنی خاتون کی اپنے اماراتی منگیتر احمد علی الالیلی سے ملاقات چھ سال قبل ہوئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.