نسخے کے بغیرادویات کا استعمال صحت کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتاہے، ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر

پیر 27 اگست 2018 13:41

قصور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) ڈاکٹرکے نسخے کے بغیرادویات کا استعمال صحت کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتاہے‘ سلیف میڈیکیشن کا رواج عام ہوتاجارہاہے اورپڑھے لکھے افرادبھی ڈاکٹر کے نسخہ یا ہدایت کے بغیر ادویات لیتے دکھائی دیتے ہیں، فارماسسٹ بھی بغیرنسخہ دیکھے ادویات فروخت کردیتے ہیں جو خطرناک بیماریوں کا باعث بن سکتاہے‘ ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں اور اخراجات سے بچتے ہوئے شہری عام طورپر کسی فردیادوست کے مشورے پر دوابازار سے خریدلیتے ہیں اور میڈیکل سٹورزبھی اس ضمن میں نسخہ دیکھے بغیر ادویات فروخت کرتے ہیں جسے ماہرین صحت کسی بھی بڑی پیچیدگی کا باعث قرار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارقصورکے سنیئرجنرل فزیشن وممبرسنٹرل کونسل پاکستان ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طورپر لوگوں کا دوا تجویزکرلینا عام ہوتاجارہاہے لیکن لوگوں کو اس کے مضمرات کا علم نہیں ہو تا جو کسی بڑی پیچیدگی کا باعث ہوسکتاہے لہذامریضوں کو چاہئیے کہ نسخے کے بغیر ادویات کا استعمال نہ کریں بلکہ کسی مستندڈاکٹر سے رجوع کرکے اپنا چیک اپ کرواکرمیڈیسن لیں۔

متعلقہ عنوان :