موٹے افرادکو نارمل وزن کے حامل افراد کی نسبت عارضہ قلب لاحق ہونے کا زیادہ امکان ہوتاہے، طبی ماہرین

پیر 27 اگست 2018 13:41

موٹے افرادکو نارمل وزن کے حامل افراد کی نسبت عارضہ قلب لاحق ہونے کا ..
قصور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2018ء) ماہرین امراض قلب نے کہاہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنے والے موٹے افرادمیں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کا خطرہ ورزش نہ کرنے والے موٹے افرادکی نسبت کم ہوتاہے۔

(جاری ہے)

نارویجیئن یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے محقق لارس النن گرونویک نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں لکھاہے کہ ورزش نہ کرنے والے موٹے افراد میں دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کا خطرہ ورزش نہ کرنیوالے ان موٹے افرادکی نسبت زیادہ پایا گیا جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں‘ موٹے افرادکو نارمل وزن کے حامل افراد کی نسبت عارضہ قلب لاحق ہونے کا زیادہ امکان ہوتاہے۔