لاہور شہر میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، ڈی سی لاہور

بدھ 29 اگست 2018 18:26

لاہور شہر میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ، ڈی سی لاہور
لاہور۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ شہر کی 79ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 2275ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں 7لاکھ 80ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جارہا ہے،ڈی سی نے کہا کہ پولیو ٹیموں کیلئے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی سی نے متعلقہ ڈی ڈی اوز ہیلتھ کو اپنی حدود میں پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی،ڈی سی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،علاوہ ازیںڈی سی کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرزنے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دورے کیے،اے سی ماڈل ٹائون مظہر علی سرور اور اے سی سٹی صفدر ور ک نے اپنی اپنی حدود میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے دور ہ کیا،انہوں نے پولیو ٹیموں کی کار کردگی کو چیک کیا،انہوں نے پولیو ٹیموں کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :