متواتر شیشہ نوشی اور تمباکونوشی مضرصحت ہے،ماہرین صحت

جمعرات 30 اگست 2018 16:43

قصور۔30 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2018ء) ماہرین صحت نے خبردارکیاہے کہ شیشہ نوشی کے مضراثرات تمباکونوشی سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

حقہ پیناجسے واٹر پائپ‘ شیشہ اور دیگر ناموں سے جاناجاتاہے کے پینے سے صحت پر انتہائی مضراثرات مرتب ہوتے ہیں جو تمباکونوشی سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ بچوں کے قریب شیشہ نوشی سے بچوں میں اس کے مضراثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ماہرین نے بتایا کہ متواترتمباکونوشی اور شیشہ نوشی خطرناک ہیں جو موت کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :