سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 پاکستان میں جاری کر دیا

جمعہ 31 اگست 2018 18:50

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 پاکستان میں جاری کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پریمیم نوٹ سیریز میں تازہ ترین اضافہ کرتے ہوئے گلیکسی نوٹ 9 کا اجراء کر دیا ہے۔ نوٹ سیریز کو کمپنی کی جدید ترین ایجادات کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے اور گلیکسی نوٹ 9 ایک پریمیم سمارٹ فون کے ساتھ اس کی میراث پر تیار کیا گیا ہے جو حتمی کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

اس میں پہلی مرتبہ کنیکٹیویٹی کے ساتھ ایک نیا ایس پین اور سام سنگ کا انتہائی انٹیلی جنٹ کیمرہ بھی موجود ہے۔ طویل انتظار کے بعد گلیکسی نوٹ 9 یہ وضاحت کرتا ہے کہ آپ ایک فون کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں اور صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس گزشتہ سال کے 6.1 انچ کے نوٹ 8 کے مقابلے میں بہتر ہے اور بہتر بلیو ٹوتھ Stylus کی خصوصیت کے ساتھ ساتھ اس کا جدید کیمرہ اس سال کے اوائل میں جاری کردہ S9 کے مقابلے میں زیادہ واضح تصاویر نکالتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں 4000mAh بیٹری دن بھر کے استعمال کے لئے شامل کی گئی ہے جبکہ اس میں 6.4 انچ کا ایج ٹو ایج ڈسپلے بھی دیا گیا ہے۔ اس فون کا کیمرہ بہتر تصاویر نکالنے کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو استعمال کرتا ہے اور اگر تصویر میں دھندلا پن ہو تو صارف کو فوری متنبہ کرتا ہے تاکہ وہ فوری طور پر دوبارہ تصاویر نکال سکے۔ نوٹ 9 ڈوئل اپرچر ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے جسے سام سنگ نے اس سال کے اوائل میں اپنی گلیکسی S9 رینج میں متعارف کرایا۔

یہ ٹیکنالوجی انسانی آنکھ کی طرح روشنی میں کیمرہ لینس کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سال کی اپ گریڈ کی اہم چیز ایس پین ہے جس کی بدولت صارفین درست سیلفی نکالنے کیلئے فون کے کیمرہ کو دور سے کنٹرول کر سکیں گے۔ سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ پریمیم ٹیکنالوجی اور صنعتی ایجادات کیلئے نوٹ ہمیشہ ہمارا شاہکار رہا ہے، گلیکسی نوٹ 9 میں کوئی کمی نہیں، اسے کارکردگی، پاور اور انٹیلی جنس کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کی آج لوگوں کو ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوٹ کے شائقین سام سنگ کے انتہائی وفادار ہیں، ہم جانتے ہیں کہ وہ کام اور کھیل سب چاہتے ہیں اور گلیکسی نوٹ 9 واحد فون ہے جو مصروف زندگیوں کو برقرار رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سام سنگ پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے یہ پاور پیکڈ ڈیوائس متعارف کرانے پر انتہائی خوش ہے۔ یہ دلچسپ نئی ڈیوائس اطلاعات اور تفریح کی ایک مکمل نئی دنیا کے ساتھ ساتھ آج کے تیز رفتار اور مسابقتی دور میں صارفین کو ملٹی ٹاسکنگ اور طاقتور عالمی رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کے ساتھ خصوصی مراعات کی فراہمی کیلئے آفیشل لانچ پارٹنرز کا بھی اعلان کیا ہے۔ مشہور ٹرانسپورٹیشن کمپنی Careem نوٹ 9 کے صارفین کو 20 فیصد تک سفر میں رعایت دے رہی ہے۔ دنیا بھر میں جیولری کے مایہ ناز پروڈیوسر Swarovski نے اپنی مصنوعات پر 25 فیصد تک کمی کی پیشکش کی ہے۔ نوٹ 9 کے صارفین پریمیم ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب، سٹرکچر کی رکنیت پر 30 فیصد تک رعایت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ Jazz اپنے نیٹ ورک پر نوٹ 9 کے صارفین کیلئے 6GB ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ نوٹ 9 کی دلچسپ خصوصیات میں 16 ملین رنگوں کے ساتھ 6.4 انچ سپر ایمولڈ ٹچ سکرین ڈسپلے، اوکٹا کور Exynos 9810 پروسیسر، اینڈرائیڈ 8.1 اوریو آپریٹنگ سسٹم، 8 جی بی ریم، 512 جی بی انٹرنل میموری شامل ہیں۔ اس ڈیوائس میں پیچھے کی جانب طاقتور 12 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ ہے اور او آئی ایس اور وائیڈ اینگل f/1.5-2.4، ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اس فون میں 4000mAh بیٹری شامل کی گئی ہے۔