حضرت عثمان غنیؓ کے کارنامے مسلم حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعہ 31 اگست 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرو اشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،،مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری علیم الدین شاکر،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا مسعوداحمد،قاری محمداقبال،مولانا عبدالشکور یوسف نے خطبات جمعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیفہ سوئم ،دہراداماد پیغمبر حضرت سیدنا عثمان بن عفان ؓ دینی وسنہری کارنامے تاریخ اسلامی کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔

(جاری ہے)

دین اسلام کی سربلندی کے لیے سیدنا عثمان ؓ کے کارنامے اور اسلامی فتوحات مسلم حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔حضرت عثمان ؓ تاریخ اسلام کے مظلوم ترین شہید ہیں جنہیں چالیس دن تک بھوکا پیاسارکھا گیا ۔آپؓ حیا کا مجسمہ ،برداشت کا نمونہ اور جود سخا ء کا پیکر تھے ۔حضوراقدس ﷺ نے فرمایا کہ فرشتے بھی عثمان سے حیا کرتے ہیںمیں محمدؐ ان سے کیوں حیا نہ کروں۔آپ ؓ کو پوری کائنات میں یہ شرف حاصل ہوا کہ حضوراکرم ﷺ کی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں۔علماء نے کہا کہ خلیفہ ثالث سیدنا حضرت عثمان ؓ کا شمار ان جلیل القدر صحابہ کرام میں ہوتا ہے جنہیں نبی کریم ﷺ نے دنیا ہی میں جنتی ہونے کی بشارت دی۔آپ ذوالہجرتین بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :