پیکینگ یونیورسٹی رواں ماہ میں پاکستانی ثقافت ، تاریخ ا ور ادب بارے نمائش منعقد کرے گی

اتوار 2 ستمبر 2018 16:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2018ء) پیکینگ یونیورسٹی پاکستانی ثقافت ، تاریخ ا ور ادب سے چینیوں کو روشناس کروانے کے سلسلہ میں نمائش منعقد کرے گی جو کہ رواں ماہ میں ہوگی ۔پیکنگ یونیورسٹی میں شعبہ اردو کی سربراہ مس ذہانگ جیا مائی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد چینی طلباء اور باشندوں کو پاکستانی ثقافت ، تاریخ ا ور ادب سے چینیوں کو روشناس کرواناہے ۔

انہوں نے بتایاکہ اگرچہ دونوں ممالک کے طلباء اور عوام کی اکثریت ہر آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوست سے پوری طرح آگاہ ہے تاہم اس نمائش کے انعقاد سے چینی باشندوں اور طلباء کو تصویروں ، پورٹریٹ اور دیگر متعلقہ مواد کے ذریعے پاکستان کی جھلک دیکھنے کا موقع ملے گا ۔

(جاری ہے)

ذہانگ جیا مائی جنہوں نے اپنا پاکستانی نام طاہرہ رکھا ہے نے بتایا کہ پیکنگ یونیورسٹی میں شعبہ اردو 1954 ء میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں متوقع طور ذمہ داریاں سنبھالنے والے چینی سفارتکاروں کو اردو زبان سکھاناتھا اور اس مقصد کے لئے پاکستان سے اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئیں ۔

ا نہوں نے بتایا کہ شعبہ اردو کے ایک طالبعلم بعد ازاں پاکستان میں چین کے سفیر بھی رہے ۔ انہوں نے کہا 1985 ء سے ہر3 سال کے بعد 10 طلباء کو شعبہ اردو میں داخلہ دیا جاتاہے ۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں اردو کی تدریس کے طریقوں اور شعبہ اردو کی دیگر سرگرمیوں کے بارے میں بھی بتایا ۔

متعلقہ عنوان :