شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں فزیو تھراپی کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا

دماغی امراض دنیا بھر میں پائی جانے والی بیماریوں کی ایک اہم ، بڑی وجہ ہے ،ورزش کرنے سے ذہنی اور جسمانی نشوونما بہتر ہوتی ہے، ماہرین

ہفتہ 8 ستمبر 2018 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2018ء) شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں فزیو تھراپی کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز ،نرسز ،پری میڈیکل سٹاف ،اور جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے آگاہی مہم کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈ زاٹھائے ہوئے تھے ۔

ڈاکٹرلبنیٰ سہیل ( ایڈ منسٹریٹر شعبہ سہولت کار) نے آگاہی مہم میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں اوسط عمر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ان افراد کو بھر پور زندگی گزارنے میں مدد دینے میں فزیو تھراپی ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ہمارے فزیو تھراسسٹ کو چا ئیے کہ لوگوں میں ذہنی اور جسمانی نشوونما کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں تا کہ ذہنی اور جسمانی کمزوری سے بچا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ورزش آپ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں اہم کرادر ادا کرتی ہے ۔ورزش کے پیشہ ور ماہرین آپ کو وہ طریقہ بتا تے ہیں جو آپکی جسمانی صحت اور ذہنی دبائو سے نجات کا سبب بنتاہے ۔انہوں نے صحت کے بارے میں اس طرح کے آگاہی پرگراموں کے انعقاد کی ا ہمیت پر زور دیا ۔شفا رہبلیٹیشن کے سینئر مینجر کاشف خان نے بتایا کہ ہر چار میں سے ایک شخص زندگی میں کبھی نہ کبھی ذہنی مسائل کا شکار ہوتا ہے ۔اس طرح دنیا بھر میں ذہنی مسائل بیماریوں کا ایک بڑا سبب ہیں ۔اس لئے ورزش کے ذریعہ ذہنی دبائو سے نجات اوربیماریوں سے بحالی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :