جانوروں کو معیار ی خوراک کے ساتھ باڑے کی صفائی کا بھی خیال رکھیں، دائریکٹر لائیو سٹاک

ہفتہ 8 ستمبر 2018 18:43

جانوروں کو معیار ی خوراک کے ساتھ باڑے کی صفائی کا بھی خیال رکھیں، دائریکٹر ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے فارمرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جانوروں کو معیار ی خوراک کے ساتھ ساتھ باڑے کی صفائی ستھرائی کا بھی خصوصی خیال رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باڑے کے اندر موجود پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور فالتو پانی باڑے کے اردگرد اور اندر کھڑے نہ ہونے دیں تا کہ ڈینگی مچھر کو افزائش کے لئے جگہ نہ ملے۔اس کے ساتھ انہو ں نے بتایا کہ فارم میں چیچڑ وں کے مارنے کی ادویات کا باقاعدہ سپرے کروانے سے مکھیوں اور مچھروں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے اوریہ سپرے محکمہ لائیوسٹاک کے ہسپتالوں میں فری دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :