خلا کی سیر کیلئے پہلا سیاح پرسوں روانہ ہوگا،

مسافر کی شناخت اور کرائے کی تفصیل نہیں بتائی گئی

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:16

خلا کی سیر کیلئے پہلا سیاح پرسوں روانہ ہوگا،
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) چاند کا سفر اب خواب نہیں حقیقت ہے، خلا کی سیر کے لیے پہلا سیاح 17ستمبر کو روانہ ہو گا،مسافر کی شناخت اور کرائے کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کا بگ فیلکن راکٹ اس سیاح کو لے کر جائے گا، یہ راکٹ چاند کے گرد چکر لگائے گا، یہ تاریخی موقع انٹرنیٹ پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔اسپیکس ایکس کے سربراہ ایلن مسک کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ خود پہلے مسافر ہوں گے، لیکن انہوں نے جاپانی جھنڈے کی تصویر ٹوئٹ کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ مسافر کوئی اور بھی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :