اٹلی کا جرمنی کے ساتھ مہاجرین کی واپسی کے معاہدے پر دستخط سے انکار

ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:16

اٹلی کا جرمنی کے ساتھ مہاجرین کی واپسی کے معاہدے پر دستخط سے انکار
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) اطالوی نائب وزیر اعظم ماتیو سالوینی نے جرمنی کے ساتھ ایسے مہاجرین واپس لینے سے متعلق معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے جو پہلے سے اٹلی میں اپنی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہوں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سالوینی کا کہنا تھا کہ وہ برلن حکومت سے مزید مراعات کے خواہاں ہیں۔ جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے اعلان کیا تھا کہ اٴْن کا اسپین اور یونان کے ساتھ ساتھ اٹلی پر بھی مہاجرین کی واپسی کے معاملے پر معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم سالوینی کا موقف ہے کہ معاہدے پر دستخط سے قبل انہیں جرمن حکومت کی جانب سے مزید وضاحتیں درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :