معدے اور مثانہ کی بیماریوں سے بچائو کیلئے باتھو(بتھوا)نہایت مفید ہے

بتھوا کے پتوں کا رس برص (کوڑھ) کے سفید داغوں کو ختم کرتا ہے‘طبی ماہرین

منگل 18 ستمبر 2018 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ معدے اور مثانہ کی بیماریوں سے بچائو کیلئے باتھو(بتھوا)نہایت مفید ہے ۔ماہرین کاکہنا ہے کہ باتھو زود ہضم اور قبض کشا ہے‘حرارت جگر اور گرم بخاروں میں اس کا شمار خصوصیات سے بھر پور ہے بشرطیکہ بطور سالن میں استعمال کیا جائے ‘اگر دن میں 4 یا 5 مرتبہ بتھوا کے پتوں کا رس برص (کوڑھ) کے سفید داغوں پر لگایا جائے یا پتوں کو داغوںپر مل دیا جائے تو چالیس روز کے اندر داغ ختم ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

بتھوا کا ساگ مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے جس کے استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ 5 تولے بتھوا کے پتے کوٹ کر دیں‘دس توے پانی ملا کر پینے سے مفید ثابت ہوتا ہے اور گردہ کا درد فوری بند ہو جاتا ہے۔ گردہ یا مثانہ کی پتھری ورپٹ کو فورا خارج کر دیتا ہے‘بتھوا کے رس میں نمک ملا کر پلانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں‘اس کا ساگ کھلاتے رہنے سے بواسیر دور ہو جاتی ہے‘بتھوا کے رس میں مصری ملا کر پینے سے پیشاپ کی کمی دور ہو جاتی ہے‘اس کا ساگ تلی اور دیگر بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔

متعلقہ عنوان :