ایف بی آر میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے کمشنر عرفان رضا کا تبادلہ ،ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ رینونیو لاہور تعینات

منگل 18 ستمبر 2018 16:18

ایف بی آر میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) میں گریڈ 19اور20کے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق لارج ٹیکس پیئر یونٹ کے کمشنر عرفان رضا کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ رینونیو لاہور تعینات کر دیا گیا ،چیف انٹر نیشنل ٹیکسز آفتاب عالم کا ایف بی آر ہیڈ کواٹر اسلام آباد سے لاہور تبادلہ ، آفتاب عالم ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور تعینات ،کمشنر ودہولڈنگ ٹیکس ملتان امتیاز احمد کمشنر زون فر ایل ٹی یو تعینات ،ڈاکٹر شاہد صدیق بھٹی کمشنر زون سیون سی آرٹی او تعینات ،ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو لاہور آمنہ فیض بھٹی کا تبادلہ کر کے انہیں آرٹی او ٹو میں کمشنر ودہولڈنگ زون تعینات کر دیا گیا جبکہ امتناز احمدد کو لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں کمشنر زون ون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :