عوام میں شوگر سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ماہرین صحت

منگل 18 ستمبر 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ عوام میں شوگر سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر شبانہ نے کہاکہ عوام میں شوگر سے متعلق شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے 80 فیصد مریضوںکو علاج اور آگاہی کے ذریعے بچایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر ذوالفقار عباس کا کہنا ہے کہ دنیا کی ایک بہت بڑی آبادی شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انسولین کا استعمال ذیابطیس پر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے پائوں میں شوگر کے باعث زخم ہو جاتے ہیں انہیں انسولین استعمال کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ انسولین جان بچانے والا محلول ہے جس کے ذریعے پوری دنیا میں لاکھوں افراد کی جان بچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے شوگر کے مریضوں کو ہدایت کی کہ روزانہ اپنے پیروں کا معائنہ کریں ، تبدیلی کی صورت میں اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :