مقابلہ حسن میں شرکت کرنے پر معذور اطالوی حسینہ کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا،

میںنے اپنی ٹانگ کھوئی،افسوس ہے کہ لوگ اپنا دل اور دماغ کھو چکے ، چیارہ بورڈی

منگل 18 ستمبر 2018 17:22

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) اٹلی میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں ایک معذور لڑکی اپنے حوصلے سے فائنل راونڈ تک پہنچ گئی ۔اٹلی کی 18 سالہ چیارہ بورڈی کی ایک ٹانگ مصنوعی ہے جس پر ان کو مقابلہ حسن میں شرکت کرنے پر سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی اور سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

چیارہ نی13 سال کی عمر میں موٹرسائیکل حادثہ میں اپنی ٹانگ کھودی تھی اور وہ اٹلی میں ہونے والے مقابلہ حسن میں تین فائنلسٹوں میں سے ایک تھیں جبکہ اس مقابلہ حسن کا تاج منگل کو کارلوٹا میگیورانا کے حصے میں آیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیارہ بورڈی کوتین فائنلسٹ میں شامل ہونے ہر بہت تنقید کاسامنا کرنا پڑا ، انہوں نے اس حوالے سے اپنے فیس بک کی ایک پوسٹ میں کہاکہ انہوں نے ایک حادثے میں اپنی ٹانگ کھودی جبکہ ان کو افسوس ہے کہ لوگ اپنا دل اور دماغ کھو چکے ہیں،انہوں نے میری صرف اس لئے مخالفت کی کیونکہ میں لنگڑا کر چلتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلہ جیتنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں تھیں بلکہ دنیا کو دکھانا چاہتی تھیں کہ برے واقعات ہونے کے باوجود دنیا خوبصورت ہے۔