سٹین واورینکا اور مارٹن کلیزن سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 18 ستمبر 2018 17:30

سٹین واورینکا اور مارٹن کلیزن سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس مینز سنگلز پری ..
سینٹ پیٹرزبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سٹین واورینکا اور مارٹن کلیزن فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سینٹ پیٹرز برگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

روس میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں سوئس کھلاڑی سٹین واورینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6 (7-5) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں سلواکین کھلاڑی مارٹن کلیزن نے روسی کھلاڑی ایوگینی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :