پان پیسفک اوپن ٹینس، جوہانا کونتا، آزارینکا، سٹرائیکووا اور بارٹی ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، یوجینی بوچارڈ کو شکست

منگل 18 ستمبر 2018 20:22

پان پیسفک اوپن ٹینس، جوہانا کونتا، آزارینکا، سٹرائیکووا اور بارٹی ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) جوہانا کونتا، وکٹوریہ آزارینکا، بربورا سٹرائیکووا، ایشلے بارٹی اور رسکی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبروسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، بیلاروس کی سٹار کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے حریف جاپانی کھلاڑی کرومی نارا کو 6-4 اور 7-5 سے شکست فاش سے دوچار کیا، جمہوریہ چیک کی سٹرائیکووا نے زرینا دیاس کو زیر کر کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی نے امریکن کھلاڑی کوکو وانڈی ویگے کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

کینیڈین کھلاڑی یوجینی بوچارڈ پہلے رائونڈ میں رسکی کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :