سینیٹ کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:36

سینیٹ کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے پیر کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کی صدارت پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کی رکن سینیٹر ستارہ ایاز نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر سکندر میندھرو کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر ایوان میں پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔ پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کی رکن سینیٹر ستارہ ایاز نے اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے پیر کو سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :