غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش میں اسرائیلی فائرنگ سے 100 فلسطینی زخمی

بدھ 19 ستمبر 2018 14:37

غزہ سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملہ کے نتیجے میں 100کے قریب فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 95 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

گذشتہ روز غزہ کی سمندری ناکہ بندی توڑنے کی 8 ویں کوشش کی گئی جسے اسرائیلی فوج نے ناکام بنادیا۔ غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 95 شہری زخمی ہوگئے۔ ان میں سے 26 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔