ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل‘‘کاٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:04

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم’’بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل‘‘کاٹریلر جاری
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ مسٹری ڈرامہ فلم بیڈ ٹائمز ایٹ دی ایل رائل کانیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈریو گوڈارڈکی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ہوٹل میں ملاقات کرنے والے 7ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جن کے سینے میں ایک ایک راز چھپا ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمسورتھ اور ڈکوٹا جانسن کے علاوہ جیف برجز،کیلے اسپینے،جان ہیم اور سنتھیا اریوو شامل ہیں جبکہ رسل کرو بطور مہمان اداکارفلم میں دکھائی دینگے۔جیریمی لاچم اور ڈریو گوڈارڈ کی مشترجہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 6اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :