وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:42

وزیراعظم ہائوس کی بھینسوں کی نیلامی 27 ستمبر کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو ہوگی اس سلسلے میں وزیراعظم ہائوس کی انتظامیہ نے بھینسوں کی نیلامی کا نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہائوس انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق بھینسوں کی نیلامی 27ستمبر کو صبح 11 بجے منی ڈیری فارم وزیراعظم ہائوس میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :