عوام اپنی صفوں میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار رکھیں،شاہ فرمان

شہداء کربلا نے جس جذبے اورحوصلے کامظاہرہ کیا اس سے ہر مسلمان کیلئے ثابت قدمی، برداشت، صبر اور وفا کا ایک جامع پیغام ملتاہے،گورنرخیبرپختونخوا کاپیغام

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:41

عوام اپنی صفوں میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار رکھیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیاہے۔ گورنرکے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔ " آج یوم عاشور یعنی دسویں محرالحرام ہے۔

اسلامی تاریخ کے اس مقدس مہینے میں آج کا دن حق اور سچ کیلئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں منایاجاتاہے ۔ اس دن باطل اور ظالم افواج کا مقابلہ پرجوش انداز سے کیاگیا جس کے ذریعے مسلمانوں کو ایک دور رس پیغام بھی دیاگیا۔ شہداء کربلا نے جس جذبے اورحوصلے کامظاہرہ کیا اس سے ہر مسلمان کیلئے ثابت قدمی، برداشت، صبر اور وفا کا ایک جامع پیغام ملتاہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف شہداء کربلا نے ظلم اورباطل کے خلاف آخری حدتک لڑنے کا پیغام دیا تو دوسری جانب حق اور سچ کی بالادستی قائم رکھنے کا سلیقہ بھی بتادیا۔ اس موقع پر میری ہم وطنوں بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنی صفوں میں میں برداشت، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار رکھیں۔یہ دن ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور اخوت کے جذبے کو برقراررکھنایاد دلاتاہے۔ حالیہ ماضی میں ہم جن حالات سے گزرے ہیں ان مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں ان پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے اوریہی محرم الحرام یعنی یوم عاشورکے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہوسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :