مکاٹو نینو میا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی پان پیسفک اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:54

مکاٹو نینو میا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی پان پیسفک اوپن ٹینس ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) مکاٹو نینومیا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

جاپان میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں نینو میا اور میائو کیٹو پر مشتمل جاپانی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سریبوتنک اور کشونوک کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-4، 2-6 اور 10-7 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :