ایشیاء کپ میں افغانستان نے دوسرا اپ سیٹ کردیا، بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دیدی

افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سکور کئے،بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی

جمعہ 21 ستمبر 2018 01:00

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ایشیاء کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 136 رنز سے شکست دیدی۔ایشیاء کپ میں افغانستان نے دوسرا اپ سیٹ کردیا ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز سکور کئے۔ حشمت اللہ شاہدی 58 رنز جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

راشد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی 58 رنز جبکہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 4، ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 42.1 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان، گلبدین نائب اور راشد خان نے 2,2 وکٹیں جبکہ آفتاب اسلم، محمد نبی اور رحمت شاہ نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ گروپ 'بی' میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔