ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی سخت ہدایات

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:40

لاڑکانہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی سخت ہدایات پر ضلع بھر میں جمعتہ المبارک کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ضلع بھر میں جمعتہ المبارک کے موقعہ پر اجتماعات بالخصوص محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت بنایا جائے۔

نماز جمعہ کے عام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحفظ کے لیے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ تمام ایس ایچ اوز علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پئٹرولنگ، سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنائیں، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی و ناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو مربوط و مؤثر بنایا جائے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ھرگز خالی نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :