حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر ضلع میں 29 مقامات پر29 ذوالجناح‘ علم‘ تعزیہ اور جھولے کے جلوس نکالے گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 12:55

حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر ضلع میں 29 مقامات پر29 ذوالجناح‘ ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر ضلع قصورکے 29 مقامات پر29 ذوالجناح‘ علم‘ تعزیہ اور جھولے کے جلوس نکالے گئے ،قصور سے مرکزی ذوالجناح کا جلوس مرکزی لائسنس ہولڈر سیدوسیم اقدس شمسی کی قیادت میں امام بارگاہ سادات سے نکالا گیاجوکہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ رکندین خاں قصورمیں اختتام ہوا، اسی طرح کھڈیاں ‘چونیاں‘پتوکی‘ مصطفی آباد‘ پھولنگر ودیگر مقامات سے بھی ذوالجناح ‘علم اور تعزیہ کے جلوس نکالے گئے جوکہ مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے وقت مقررہ پراختتام پذیرہوئے، سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے‘موبائل فون سروس مکمل طورپر بندرہی‘خاردارتاریں ‘بیریئراور قناتیں لگاکر جلوس کے جانے والے راستوں کو سیل کیاگیا،بڑی سخت چیکنگ کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی‘جگہ جگہ عزاداروں و دیگر افراد کی تلاشی لی جاتی رہی‘ جلوس کے تمام روٹ کو سیکورٹی اداروں نے سرچ کیاگیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ ‘ڈپٹی کمشنرقصوررانامحمدارشد‘ڈی پی او قصور منتظرمہدی نے جلوس کے روٹ کادورہ کیا‘کمشنرلاہورڈویژن نے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قراردیاجبکہ ڈی پی اوقصور منتظرمہدی ‘ایم این اے میاں سعدوسیم شیخ‘ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جلوس کیساتھ ساتھ رہے جبکہ چیئرمین میونسپل کمیٹی قصورحاجی ایازاحمدخاں ‘امن کمیٹی کے ممبران‘صحافی بھی جلوس کے ہمراہ رہے اسی طرح پورے ضلع قصورمیں یوم عاشورہ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا ‘ پولیس قومی رضاکاروں ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122‘ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال قصورکی ایمبولینس‘ڈاکٹرز‘ پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجودتھا۔

زنجیرزنی کے دوران درجنوں زخمی ہونیوالے عزاداروں کو مرہم پٹی کی گئی‘ ضلع بھرمیں علماء کرام‘ ذاکرین‘ امن کمیٹی کے ارکان ‘صحافیوںنے مذہبی یگا نگت‘ رواداری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے یوم عاشورہ کو پرامن بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔