مزید پابندیوں کے حوالے سے روس اور چین کا امریکا کو انتباہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:39

مزید پابندیوں کے حوالے سے روس اور چین کا امریکا کو انتباہ
بیجنگ/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) روس اور چین نے مزید امریکی پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا آگ سے کھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت نے چینی فوج پر تازہ پابندیاں روسی جنگی طیارے اور دفاعی میزائل نظام خریدنے کی وجہ سے عائد کی ہیں۔ ساتھ ہی امریکا نے مزید33 روسی شہریوں کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ ان متاثرہ افراد میں روس کے خفیہ ایجنسی جی آر یو کے سربراہ اور ان کے نائب بھی شامل ہیں۔ اسی طرح امریکی بلیک لسٹ میں اب تک 72 روسی شخصیات کو شامل کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :