گلو کار علی ظفر اور ادکارہ میشا شیفع کے درمیان قانونی جنگ جاری

اداکارہ میشا شفیع کو عدالتی احکامات وصول ہو گئے اور عدالتی اہلکار نے ادکارہ کے بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:45

گلو کار علی ظفر اور ادکارہ میشا شیفع کے درمیان قانونی جنگ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) گلو کار علی ظفر اور ادکارہ میشا شیفع کے درمیان قانونی جنگ جاری۔اداکارہ میشا شفیع کو عدالتی احکامات وصول ہو گئے اور عدالتی اہلکار نے ادکارہ کے بارے میں عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنسی ہراساں کرنے کے الزام کے بعد شوبز کے دونوں ستارے عدالتی کہٹرے میں آ گئے۔ علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر میشا شفیع کو عدالتی حکم نامہ وصول ہو گیا۔

(جاری ہے)

عدالتی اہلکار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میشا شفیع کو جاری گئے نوٹس کی تعمیل کرا دی گئی ہے۔ عدالتی اہلکار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عدالتی نوٹس اداکارہ میشا شفیع کے ملازم نے ان کی ڈیفنس میں واقع رہائش گاہ پر موصول کیے ہیں۔ عدالتی اہلکار نے احکامات کی تعمیل کرنے کے بعد نوٹس متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج کو پیش کردیا۔ سیشن عدالت نے علی ظفر کے ہتک عزت کے نوٹس پر میشا شفیع سے 26 ستمبر کو جواب طلب کیا ہے اور اس ضمن میں اداکارہ کو نوٹسز کی تعمیل کرائی گئی ہے۔میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا کس کی گلوکار علی ظفر نے تردید کی اور اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :