ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جسے دیکھ کر بیٹی شرمندہ ہوجائے، ابھیشیک بچن

آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے

اتوار ستمبر 12:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار اور بگ بی امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے، کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کروں گا جسے دیکھ کر بیٹی آرادھیا شرمندگی محسوس کرے۔جاگرن سینما سمٹ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام نہیں کریں گے جسے دیکھ کر ان کی بیٹی آرادھیا شرمندہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

ابھیشیک کا اپنی بیٹی کے مستقبل کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ ایشوریارائے بچن نے فیصلہ کیا ہے کہ آرادھیا کو پوری آزادی ہوگی کہ وہ مستقبل میں جو پیشہ اختیار کرنا چاہے کرسکتی ہے ہم دونوں اس پر اپنی مرضی تھوپنے کی کوشش نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’’من مرضیاں‘‘لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ہے جب کہ فلم میں سکھ مذہب کی تضحیک کرنے اور سکھوں کے جذبات مجروح کرنے پرفلم کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :